صدر پیوٹن کی شام میں کل جماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام کے تمام نمائندہ دھڑوں پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔عرب خبررساں کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور روس دونوں شام میں مستحکم انداز میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں مشکلات کے باوجود امن کی بحالی میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم شام میں دہشت گردوں کو جلد شکست فاش سے دوچار کریں گے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سست روی کا شکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں روسی صدر نے امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے لیے ممکنہ دفاعی حملے کے بارے میں شک کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہے۔ یہ قیمت متوازن اور مناسب ہے۔

متعلقہ عنوان :