میونسپل کمیٹی دن رات عوامی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے،حاجی ایازاحمدخاں

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:26

میونسپل کمیٹی دن رات عوامی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے،حاجی ایازاحمدخاں
قصور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کروانا اولین ترجیحات میں شامل ہے‘شہری بھی تعاون کریں تاکہ شہرکو خوبصورت بنایاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی قصورکے چیئرمین ومسلم لیگ (ن) سٹی قصورکے صدر حاجی ایازاحمدخاں نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے شہرمیں صفائی کے نظام کو بہتربنایاجارہاہے اور دیگر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے‘ میونسپل کمیٹی قصور عوامی خدمت کا ادارہ ہے جو دن رات عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کندھے سے کندھاملاکر چلیں تاکہ ان کو درپیش مسائل اور مشکلات کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر کیاجاسکے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔