بیٹی کی جنید صفدر کے ساتھ شادی کی جھوٹی خبریں ،معروف اینکر پرسن طلعت حسین نے ایف ..
تازہ ترین : 1
بیٹی کی جنید صفدر کے ساتھ شادی کی جھوٹی خبریں ،معروف اینکر پرسن طلعت ..

بیٹی کی جنید صفدر کے ساتھ شادی کی جھوٹی خبریں ،معروف اینکر پرسن طلعت حسین نے ایف آئی اے کو شکایت کر دی

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر طلعت حسین کی بیٹی کی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کیساتھ شادی کی جھوٹی خبر پر معروف اینکر نے ایف آئی اے حکام سے رابطہ کر لیا ، شکایت درج کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں نے سے یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر پرسن طلعت حسین کی بیٹی کی شادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر سے ہونے جا رہی ہے ۔

اس طرح کی جھوٹی خبروں سے پرویشان ہو کر معروف اینکر پرسن نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا ۔شکایت درج ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے پنجاب نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔تحقیقات شروع ہونے کے بعد اس جھوٹی خبر کے حوالے سے مختلف ویب سائٹس کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔یاد رہے کہ جس اینکر پرسن کی بیٹی کی جنید صفدر کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش میں تھی وہ پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین تھے ۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 11:16:55

اپنی رائے کا اظہار کریں