سرائے نعمت خان فیڈر سے منسلک سینکڑوں مواضعات پانی و بجلی سے محروم

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:11

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سرائے نعمت خان فیڈر سے منسلک سینکڑوں مواضعات پانی و بجلی سے محروم ہیں، کروڑوں روپے سے عوام کو پانی کی سہولت فراہم کرنے والی آبنوشی سکیمیں بند ہو گئی ہیں، عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں، علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے، منتخب نمائندے غائب ہیں، عوام نے آئندہ الیکشن میں حساب چکانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سرائے نعمت خان فیڈر پر ہری پورکی تاریخ کی بدترین کم وولٹیج اور طویل ترین لوڈشیڈنگ سے اہلیان سخت عاجز آ گئے ہیں، 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت عوام کو بجلی کی سہولت صحیح معنوں میں دستیاب نہیں، کروڑوں روپے سے تیار ہونے والی آبنوشی سکیمیں شڑ پڑ گئی ہیں۔ اہلیان علاقہ آبنوشی سکیموںکی بندش کی وجہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ پانی و بجلی کی عدم دستیابی پر اہلیان علاقہ سخت پریشان ہیں مگر تاحال کوئی بھی فیصلہ ایم پی اے یا ایم این اے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا نہ کر سکا۔ اہلیان علاقہ نے منتخب نمائندوں کے ناروا سلوک کے خلاف آئندہ عام انتخابات میں حساب چکانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :