Live Updates

عمران خان کی قیادت میں سارے لوٹے نوازشریف سے ذاتی رنجش کا بدلہ لے رہے ہیں، تحصیل ناظم

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:11

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) تحصیل ناظم حویلیاں ارسل پرویز نے کہا ہے کہ سارے لوٹے عمران خان کی قیادت میں صرف نوازشریف سے ذاتی رنجش کا بدلہ لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے لیڈروں کو چور کہنے والے عمران خان قوم کو جواب دیں کہ سارے لوٹے واش کر کے شامل کئے ہیں، تحریک انصاف کی دوغلی سیاست نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا ہوا ہے، لوٹا کریسی کی سیاست نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو شہر کے بیشتر محلہ جات کے شہریوں کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا اور انہیں پانی نہ ہونے کی شکایت کی جس پر نظام نے کہا کہ ٹی ایم کے پاس پانی کے وسائل نہیں ہیں، مزید وسائل مہیا کرنے کیلئے ٹی ایم اے کام کر رہی ہے جبکہ واپڈا کی جانب سے وولٹیج میں کمی سے بھی موٹریں ٹھیک طریقہ سے کام نہیں کر رہی جس کا ذمہ دار واپڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بیشتر محلہ جات میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے عورتیں، بچے ہاتھوں میں برتن اٹھائے مارے مارے پھرنے لگے جبکہ پانی کی عدم فراہمی سے مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات