ضلعی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سری کوٹ، سیکٹر 3، بھیرہ خانپور اور سرائے گدائی کی ٹیموں نے فتح حاصل کر لی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ضلعی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں سری کوٹ، سیکٹر 3، بھیرہ خانپور اور سرائے گدائی کی ٹیموں نے فتح حاصل کر لی۔ بیڈ منٹن مقابلوں میں جی ایچ ایس سری کوٹ اور جی ایچ ایس ایس ککوتری کے مابین مقابلہ ہوا جس میں سری کوٹ نے ککوتری کو 2-1 سیٹ کے مقابلہ میں سنگل اور ڈبل دونوں میں شکست دیدی۔

سیکٹر 3 اور پکشائی کے درمیان دوسرا میچ کھیلا گیا جس میں فتح سیکٹر 3 کے نام رہی۔

(جاری ہے)

بھیرہ خان پور اور کھاریاں کے مابین مقابلے میں بھیرہ خانپور نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سرائے گدائی اور کنڈی عمر خانہ کے میچ میں جیت کا سہرا سرائے گدائی کے سر رہا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین سید خادم حسین شاہ، وائس چیئرمین ملک سجاد عزیز، ممبران ملک اشفاق اور وسیم معراج تھے جبکہ ایمپائرنگ کے فرائض وسیم معراج نے سرانجام دیئے۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری تیمور خان، پریس سیکرٹری عماد اعجاز نے آرگنائزنگ کمیٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی لگن اور خدمت کے جذبہ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملتا رہے گا۔