ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جی ایچ ایس بھیرہ خانپور اور جی ایچ ایس سری نے میچ جیت لئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جی ایچ ایس بھیرہ خانپور اور جی ایچ ایس سری کی شاندار پرفامنس نے میچ اپنے نام کر لئے۔ پہلے کھیلتے ہوئے سرائے نعمت خان کی ٹیم 14.2 اوورز میں 88 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ذیشان 25 اور احسان 12 سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔ وقاص نی3 اور سہیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھیرہ خانپور نے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ہدف کو پورا کر لیا۔

راجہ صادق 47 اور تصور 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھیرہ خانپور نے 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ دوسرے میچ میں نور پور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 110/10 رنز کا ہدف دیا، بلال 14 اور نعمان 13 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے جبکہ شرجیل اور دانش نے سری سکول کی جانب سے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں سری کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ہدف14 اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور فاتح قرار پائے۔

معظم 57 اور شجاعت 20 رنز بنا کر کریس پر ڈٹے رہے اور نمایاں سکورر رہے۔ اس طرح سری یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹورنامنٹ تیمور خان، پریس سیکرٹری عماد اعجاز، گرائونڈ کمیٹی محمد اختر، خالد اقبال، اجمل خان، محمد ارشاد، عبدالباقی، حافظ شکیل احمد، نوید احمد اور محمد عمر بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :