نیبرہڈ کونسل I- اور ٹی ایم اے کے اشتراک سے صفائی مہم کا آغاز

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:10

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) نیبرہڈ کونسل I- اور ٹی ایم اے کے اشتراک سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز، اے ڈی لوکل گورنمٹ محمد ہارون، ناظم سہراب احمد چیف آفیسر ٹی ایم اے ملک طفیل احمد سمیت کونسلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل تمام نیبرہڈ اور تمام ویلج کونسلوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حویلیاں شہر کی تینوں نیبرہڈ کونسلیں شہر کی صفائی کیلئے جو اقدام کریں گی تحصیل کونسل اور ٹی ایم اے مکمل تعاون کرے گی۔