حویلیاں میں تین مختلف مقامات پر دکانات میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:10

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) حویلیاں میں تین مختلف مقامات پر دکانات میں آتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ تحصیل حویلیاں کے گائوں پھلہ، حویلیاں لکڑی منڈی اور نئی آبادی میںآتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لورہ سرکل کے گائوں پھلہ میں تیل کی دکان میں بھڑکنے والی آگ نے قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا جس سے دکانوں میں موجود سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

حویلیاں ہزارہ ڈورز فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھاس کو آگ لگ گئی۔ ڈی ایس پی حویلیاں سید مطلوب شاہ نے پولیس نفری اور فائر بریگیڈکی گاڑیوں کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ آتشزدگی کے تیسرے واقعہ میں حویلیاں کے محلہ نئی آبادی میں محمد یوسف نامی غریب شخص کے گھر میں رکھے بھوسے کو آگ لگ گئی جس سے گھر کا سامان سمیت گھاس وغیرہ بھی جل گیا۔

متعلقہ عنوان :