خاوند پر فائرنگ کرنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) مقامی عدالت نے اقدام قتل میں ملوث خاتون کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا، فحاشی میں ملوث ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بانڈہ قاضی میں خاوند سے روٹھ کر میکے آنے والی خاتون مسماة مہوش بی بی نے پستول سے فائر کر کے اپنے خاوند کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

تھانہ میرپور میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دے رکھی تھی۔ عدالت نے خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ دوسرے کیس میں پولیس نے تین منشیات فروشوں شیر خان، سجاد اور عابد کے قبضہ سے دو کلو چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تیسرے کیس میں پولیس نے منڈیاں میں قائم گیسٹ ہائوس سے فحاشی میں ملوث خاتون مسماة (ع) کو گرفتار کیا۔ پولیس ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دو ملزمان کی ضمانت خارج کی ہے۔

متعلقہ عنوان :