آرمی برن ہال کالج نی تیرھواں پاکستان بین الکلیاتی تقریری مقابلہ جیت لیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) تیرھواں پاکستان بین الکلیاتی تقریری مقابلہ مجموعی طور پر آرمی برن ہال کالج نے جیت لیا۔ بٹراسی کیڈٹ کالج مانسہرہ میں منعقدہ مقابلہ میں پاکستان بھر سے 16 نامور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

32 بہترین مقررین میں سے آرمی برن ہال کالج کے انیس الرحمن کو اردو کا بہترین مقرر اور عبیدالرحمن کو انگریزی تقاریر میں دوسرے نمبر کا حقدار قرار دیا گیا۔ مجموعی طور پر اس مقابلہ کی ٹرافی آرمی برن ہا ل کالج کے حصہ میں آئی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد ایازنے آرمی برن ہال کالج کے طلباء کی صلاحیتوں کی بے حد سراہا اور مقررین کو بھرپور داد دی۔

متعلقہ عنوان :