بوئنگ کمپنی اور سعودی فضائیہ کے درمیان اواکس طیاروں کے سسٹم کو جدید بنانے کا معاہدہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بوئنگ کمپنی اور سعودی فضائیہ کے درمیان اواکس طیاروں کے سسٹم کو جدید بنانے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اور سعودی فصائیہ کے درمیان نی240 ملین ڈالر کی لاگت سے اواکس طیاروں کے سسٹم کو جدید تر بنانے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ معاہدے کے تحت اواکس کے کمپیوٹر اور مواصلاتی نظام کو جدید تربنایا جائے گا۔ بوئنگ کمپنی نے مئی2017ء میں سعودی اواکس طیاروں کو جدید خطوط پر استوار کیا تھا جس کی بدولت راڈار سسٹم کی کارکردگی مزید بہتر ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :