امریکی ایلچی کا مصر کا دورہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 10:50

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی ایلچی جیسن گرین بلاٹ حال ہی میں طے پانے والے فلسطینی مصالحتی عمل کے تناظر میں مصر کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مصر نے حماس اور الفتح کی یونٹی حکومت کے قیام کے مذاکراتی عمل میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ اسی کے تحت غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی عمل داری قائم ہوئی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ جیسن گرین بلاٹ نے کہا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت حماس کے جنگجو دھڑے کو ہتھیار پھینکنا ہوں گے اور اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :