فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف پر فرد جرم عائد، حسین، حسن نواز مفرور ملزم قرار

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 20 اکتوبر 2017 10:25

فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف پر فرد جرم عائد، حسین، حسن نواز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر۔2017ء) احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی حسن نواز اور حسین نواز مفرور ملزم قرار دے دیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کردی جب کہ اس ریفرنس میں نامزد حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کی غیر حاضری پر ان کے نمائندے ظافر خان کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف پر فرد جرم کی اور فاضل جج محمد بشیر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے پیش ہونے والے نمائندے ظافر خان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔فرد جرم کے متن کے مطابق نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کے عہدوں پر فائز رہے اور وہ 2007 سے 2014 تک کیپیٹل ایف زیڈ ای کے چیرمین بھی رہے۔فرد جرم کے متن کے مطابق 1989 اور 1990 میں حسن اور حسین نواز شریف کی زیرکفالت تھے جس کے دوران ان کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :