فرد جرم عائد ہونے کے بعد نوازشریف نے بھی طبل جنگ بجادیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 00:08

فرد جرم عائد ہونے کے بعد نوازشریف نے بھی طبل جنگ بجادیا
لندن: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے فرد جرم عائد ہونے کے طبل جنگ بجادیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے جارحانہ حکمت عملی جاری رکھی جائیگی تاہم نوازشریف نےاس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطے شروع کردیئے ہیں جبکہ نوازشریف ارکان اسمبلی اور اتحادی رہنماؤں سے جلد ملاقات بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ نوازشریف کی جانب سے لاہور، اسلام آباد اور دیگرشروں کے دورے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :