ملک میں شدیدبحران آنے والاہے ،پورے ملک میں بدامنی کی فضاء ہے ،شیخ رشید احمد

تحریک انصاف نے این اے 120کاالیکشن صحیح طریقے سے نہیں لڑا،نوازشریف کوان کی بیٹی مریم نے مروایاہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہیکہ ملک میں شدیدبحران آنے والاہے ،پورے ملک میں بدامنی کی فضاء ہے ،تحریک انصاف نے این اے 120کاالیکشن صحیح طریقے سے نہیں لڑا،نوازشریف کوان کی بیٹی مریم نے مروایاہے ۔جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی قیادت کرنے والااب کوئی نہیں ہے ،چندایم این ایزجون لیگ کوسنبھال رہے ہیں ،35ایم این ایزن لیگ چھوڑنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کوان کی بیٹی مریم نے مروایاہے ۔این اے 120کاالیکش مریم نوازلڑناچاہتی تھی لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا،پی ٹی آئی میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھیچنے والے بہت ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس ملک میں اپوزیشن لیڈرکوئی نہیں ،شیخ رشیداحمداورعمران خان ہی اصل اپوزیشن لیڈرہیں ۔

(جاری ہے)

میں کہتاہوں کہ میں فوج اورعدلیہ کے ساتھ کھڑاہوں ۔

انہوںنے کہاکہ حدیبیہ کیس کرپشن کی مان ہے ،ملک میں شدیدبحران آنے والاہے ،ملک میں بداعتمادی کی فضاء قائم ہے ،فوج اورعدلیہ کاکرداراس وقت نہایت اہم ہوگا۔عدالت کونوازشریف کوہرصورت سزادینی ہی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈارکی اہمیت ختم ہوگئی ہے ،آئی ایم ایف اورورلڈبینک اسحاق ڈارسے بات کرنے پرتیارنہیں ۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بھی اسحاق ڈارسے تنگ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف عدلیہ اورفوج کے خلاف سازش کررہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے ۔