Live Updates

راولپنڈی میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور محمد حنیف عباسی کا عظیم الشان کارنامہ ہے،معروف سماجی رہنما حاجی محمد اقبال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 00:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) معروف سماجی رہنما حاجی محمد اقبال نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور محمد حنیف عباسی کا عظیم الشان کارنامہ ہے جس سے نوجوان فضول مشاغل میں وقت ضائع کرنے کی بجائے صحت بخش سرگرمیوں میں اپنا وقت صرف کررہے ہیں اور کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے صحت مند روایات قائم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی محمد اقبال نے کہا کہ راولپنڈی میں اربوں روپے کی لاگت کے ترقیاتی منصوبے ایک مثال ہیں جن سے شہریوں کو جدید سہولیا ت حاصل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے عوامی مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما محمد حنیف عباسی اور راجہ حنیف ایم پی اے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ راولپنڈی شہر اس وقت پنجاب میں پر اعتماد سے سرفہرست ہے جو کہ مسلم لیگی راہنماوں کی عوامی محبت کا ثبوت ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات