ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت،تفتیشی افسر امتیاز شاہ کے بیان پر جزوی جرح، سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 00:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی و دیگر ملزمان کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر امتیاز شاہ کے بیان پر جزوی جرح ہوئی جبکہ آئندہ سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے کی۔

حنیف عباسی کے وکلاء تنویراقبال ،غلام مصطفی کندوال و دیگر نے کیس کے آخری گواہ تفتیشی افسر امتیاز شاہ کے بیان پر جزوی جرح کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر اے این ایف زاہد محمود بھی عداالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ جرح کے لئے مزید وقت لگے گا جس کے لئے مہلت دی جا ئے۔ کیس کی آئندہ سماعت تئیس اکتوبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :