راولپنڈی پولیس کا تھانہ صادق آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 00:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے تھانہ صادق آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن شکریال سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن 137 گھروں اور 285 افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو حراست میں لے کرمزید پوچھ گچھ کیلئے صادق آباد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :