قوم کو مالیاتی خسارے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پچھلے چار سالوں میں مجموعی قرضہ 1.4ارب ڈالر بڑھا ہے ، برآمدی پالیسی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے نیا پیکیج لا رہے ہیں، سب معاملات بہتر ہو جائیں گے،

مشرف دور میں جاری کئے گئے بانڈز کے قرضے بھی موجودہ حکومت نے ادا کئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم کو مالیاتی خسارے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پچھلے چار سالوں میں مجموعی قرضہ 1.4ارب ڈالر بڑھا ہے ، برآمدی پالیسی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے نیا پیکیج لا رہے ہیں، سب معاملات بہتر ہو جائیں گے قوم کو معیشت میں بہتری نظر آئے گی ۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک مشینری کی درآمد ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے ایک سال کے دوران 40فیصد اضافہ اور بعض دلیرانہ فیصلوں اور اس حوالے سے عملدر آمدکے حوالے سے بھی خسارے کے سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں پیسہ لانے کیلئے نیا پیکیج لا رہے ہیں ، ہائی ویلیو گڈز پر ڈیوٹی عائد کی ہے معیشت کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پرانے ادوار کے دوراب بانڈز کی صورت میں لئے گئے قرضوں کو اتارا، مشرف دور میں جاری کئے گئے بانڈز کے قرضے بھی موجودہ حکومت نے ادا کئے ۔انہوں نے کہا کہ چار سال کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ کیلئے بانڈز جاری نہیں کئے واپس ضرور کئے ۔ اسحاق ڈارنے اپنے متعلق مقدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب معاملات بہتر ہو جائیں گے ، ملکی معشیت کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :