بم کو سونگھنے انکار کرنے پر سی آئی اے نے کتے کو ملازمت سے نکال دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:44

کام اور سیکھنے کا دباؤ انسانوں ہی نہیں  کبھی کبھی کتوں پر بھی ہوتا ہے۔لولو  لیبراڈور نامی کتیا کے ہینڈلر کو امید تھی کہ لولو بم سونگھنے کی صلاحیت کی وجہ سے سی آئی اے میں اہم مقام حاصل کرے گی، لیکن لولو نے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
سی آئی اے کی ویب سائٹ پر ایک  بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کچھ ہفتے تک تو  لولو ٹھیک کام کرتی رہی لیکن پھر اس نے کام میں دلچسپی لینا چھوڑ دی، یعنی اس نے بارود کی بو سونگھ کر بم کا پتا چلانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

لولو کو کھانے کا لالچ دے کر بھی کام پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن لولو کے برتاؤ نے صاف صاف بتا دیا کہ اسے اپنے کام میں ذرا سی بھی دلچسپی نہیں۔
پوسٹ میں بتایاگیا کہ سی آئی اے اُن سونگھنے والے کتوں  کو ملازمت کے لیے ترجیح دیتی ہے جو دماغی اور جسمانی طور پر کام کرنا چاہتے ہوں۔اسی وجہ سے سی آئی اے نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے لولو کو اپنے پروگرام سے نکال دیا۔
لولو کے لیے ملازمت سے نکلنے کا مطلب یہ تھا کہ اب کوئی بھی شخص عام کتوں  کی طرح اسے بھی اپنا سکتا ہے۔ اسی لیے ایک گھرانے نے لولو کو بھی اپنا لیا۔ اب وہ بم سونگھنے کی بجائے نئے گھر میں اپنا وقت اپنی مرضی سے، بغیر کسی ذہنی دباؤ کے، گزارے گی۔

متعلقہ عنوان :