Live Updates

اپنے آنے والے کل کو بہتر بنانے کیلئے طلبائ پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی او ر خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں

،پاکستان کی ترقی ہی طلبائ کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، زندگی میں بڑے کام کرنے کیلئے ایک مضبوط ارادے کی ضرورت ہوتی ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے نظریہ پر قائم رہے، تحریک پاکستان سے لے کر ہر جمہوری تحریک میں طلبائ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمرکا سیمینار سے خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16

اپنے آنے والے کل کو بہتر بنانے کیلئے طلبائ پر لازم ہے کہ وہ پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمرنے کہا ہے کہ اپنے آنے والے کل کو بہتر بنانے کیلئے طلبائ پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی او ر خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ،پاکستان کی ترقی ہی طلبائ کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، زندگی میں بڑے کام کرنے کیلئے ایک مضبوط ارادے کی ضرورت ہوتی ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے نظریہ پر قائم رہے، تحریک پاکستان سے لے کر ہر جمہوری تحریک میں طلبائ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔

وہ جمعرات کو کراچی یونیورسٹی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ طلبا ئ کے سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما ارسلان گھمن، شہزاد قریشی، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سند ھ کے صدر عبد العزیز ابڑو، اسامہ یوسفزئی، اکرام سدوزئی ، طحہ شیخ، سید محمد طحہ، ثاقب اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں نظریہ پر یقین رکھنے والے لوگ بہت کم ہیں۔

اس وقت سیاسی نظا م کے اندر کرپٹ لوگوں کی بھرمار ہے جو اپنی ذات کو ملک اور معاشرے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو شروع سے آج تک اپنے نظریہ پر قائم رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج عمران خان کا نظریہ لے کر آج پاکستان کے عوام اس کرپٹ نظام کے خلاف متحد ہورہے ہیں۔ ایسے حالات میں طلبائ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اندر سیاسی شعور کو بیدار کریں۔

ہر معاشرے کی ترقی میں طلبائ کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کافرض بنتا ہے کہ وہ اچھے اور برے میں فرق جان لیں۔ جونوان طلبائ ہی اس ملک کے معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور لٹیروں کو بے نقاب کرنے میں نوجوان طلبائ عمران خان کا دست بازو بنیں۔ اس فرسودہ نظام نے میرٹ کا قتل عام کیا ہے، آج پڑھے لکھے اور قابل نوجوان ڈگریاں لے کر حصول روزگار کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ جب اس ملک میں انصاف کا نظام رائج ہوگا تو اس وقت اقربائ پروری اور نوکریاں نہیں بیچی جائیں گی بلکہ میرٹ کے اوپر بلا رنگ و نسل و زبان میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات