صدرممنون حسین اور گورنر کے پی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ وفد کی ملاقات

بنوں کیلئے کیڈٹ کالج ، بنوںیونیورسٹی کیلئے میگا پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری اور بنوں کو ٹیکس فری زون قرار دینے کا مطالبہ کیا، صدر ممنون حسین نے وفد کو یقین دہانی کرائی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:15

صدرممنون حسین اور گورنر کے پی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ وفد ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) صدرممنون حسین اور گورنر کے پی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ وفد کیملاقات ،بنوں کیلئے کیڈٹ کالج ، بنوںیونیورسٹی کیلئے میگا پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری اور بنوں کو ٹیکس فری زون قرار دینے کا مطالبہ کیا، صدر ممنون حسین نے وفد کو یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صدرممنون حسین اور گورنر کے پی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بنوں کیلئے کیڈٹ کالج ، بنوںیونیورسٹی کیلئے میگا پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری اور بنوں کو ٹیکس فری زون قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے وفد کو وفد کو بنوں کے مسائل کے حل کے لئے ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن بنوں کے ایک وفد جس میں صوبائی نائب صدور حاجی ملک نواب خان ، ڈاکٹرپیر صاحب زمان ، ضلعی صدر حاجی حمید خان ، اختر زمان خان ، میر صاحب خان ، پرویز میتا خیل ، یوسف خان ، طارق محمود خان ، یوتھ کے ڈویڑنل صدر ناظم اسماعیل خان ،ملک احمد مصطفی،قاضی فاروق اورمعروف صحافی عبدالسلام بیتاب نے دورہ بنوں کے موقع پر صدر ممنون حسین اور گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگرٰ اسے ملاقات کی اور ان کو بنوں کے مسائل سے اگاہ کیا اور بنوں کے لئے کیڈٹ کالج اور یونیورسٹی کے لئے میگا پراجیکٹ اور بنوں پریس کلب کے لئے خصوصی فنڈز کی منظوری پر زور دیا۔

اس موقع پر بنوں کے ٹریڈ کی جانب سے بنوں کو دہشت گردی سے متاثر ہونے کی بنا پر اس خطے کو دس سال کے لئے ٹیکس سے فری زون قرار دیا جائے صدر ممنون حسین اور گورنر کے پی کے نے وفد کو بنوں کے مسائل کے حل کے لئے ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بنوں میں مسلم لیگ کی مضبوطی کے لئے ہدایات دیں۔