لاہور ،آصف علی زرداری کا لاہور ڈویثرن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات

آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیناہوگا،سابق صدر کی امیدواروں کو ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:12

لاہور ،آصف علی زرداری کا لاہور ڈویثرن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور ڈویثرن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سیاسی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آصف علی زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی زور شور سے تیاریوں شروع کریں۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیناہوگا۔پولنگ کے ختم ہونے تک اپنا کام جار ی رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں ۔پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کو نوجوان قیادت دی ہے۔پیپلز پارٹی کل بھی طاقتورتھی اور آج بھی طاقتورہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جیسے دلیر کارکن کسی اور پارٹی کے پاس موجو د نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :