تحفظ ختم نبوت لانگ مارچ کے نہایت ہی مثبت نتائج برآمد ہونگے،صاحبزادہ مولانا محمد حسان حبیبی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) تحریک لبیک یارسول الله ﷺ بلوچستان کے صوبائی ترجمان صاحبزادہ مولانا محمد حسان حبیبی نے تحریک لبیک یارسول الله خاران کے صدر مولانا سراج احمد حبیبی، نائب صدر مولانا فدا حسین جلالی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقدوس حبیبی،ضلع بولان کے صدر مولانا غاز محمد مشتاق قادری نے مشترکہ بیان میں لبیک یارسول الله ﷺ وتحفظ ختم نبوت لانگ مارچ کے نہایت ہی مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ہم اپنے کی قیادت میں4اکتوبر کو ہونے والے لبیک یارسول الله ﷺ وتحفظ ختم نبوت مارچ کا خیر مقدم کرتے ہیںانہوںنے کہاکہ ختم نبوت کے تحفظ کے علمبردار شروع سے لبیک یارسول الله ﷺ کہنے والے تھے اور ہمیشہ رہیں گے یہ لانگ مارچ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کفری طاقتوںکاڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اس وقت عالم اسلام متحد ہوکر اس قسم کی عالمی سازشوں کو ناکام بنائے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں امت مسلمہ کو چاہیے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلے پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکردشمن اور ان کے آلہ کاروںکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی جرات نہ کرسکے،امت مسلمہ اپنے پیارے نبی ﷺ کی عظمت وتحفظ ختم نبوت ﷺ کیلئے ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :