گوادر میں ہوٹل پر دستی بم حملہ 25 مزدور زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:11

گوادر میں ہوٹل پر دستی بم حملہ 25 مزدور زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے علاقے گوادر میں ہوٹل پر دستی بم حملہ 25 مزدور زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر گوادر اور کراچی منتقل کر دیاگیا تفصیلات کے مطابق گوادر میں ہوٹل پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 25 کے قریب مزدور زخمی ہوگئے زخمی مزدوروںکو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا دستی بم حملہ اس وقت کیا گیا جب مزدور کام سے فارغ ہو کر کھانا کھارہے تھے حملہ کیاگیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام زخمیوں کو گوادر کے مقامی ہسپتالوں اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :