بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے فلسفہ فکر سے عوام کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کی بقاء ممکن ہے،میر

طاہر بزنجو 22 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ عام بابائے بلوچستان کی سد سالہ پیدائش کے موقع پر ان کی سیاسی جمہوری جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنا بہترین موقع اور ذریعہ ہے،سینئر نائب صدر نیشنل پارٹی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میرطاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے فلسفہ فکر سے عوام کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کی بقاء ممکن ہے 22 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ عام بابائے بلوچستان کی سد سالہ پیدائش کے موقع پر ان کی سیاسی جمہوری جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنا بہترین موقع اور ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محراب بلوچ ‘ وحدت جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ‘ ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری علی احمد لانگو ‘ عبیداللہ لاشاری ‘ موسیٰ جان خلجی ‘ میر ولید بزنجو ‘ عبیدبلوچ ‘ ملک عبدالرحمان بنگلزئی ودیگر بھی موجود تھے میرطاہر بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کارکنوں نے ہمیشہ بہترین نظم و ضبط و متحرک انداز میں پارٹی پالیسیوں پروگراموں جلسوں اوردیگر سرگرمیوں میں حصہ لیکر پارٹی کو منظم اور مضبوط کیا پارٹی کارکن نیشنل پارٹی کا سرمایہ ہیں اور نیشنل پارٹی واحد قومی سیاسی جمہوری جماعت جس میں کارکن پارٹی اداروں میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بابا بلوچستان میرغوث بخش بزنجو اس خطے کے عظیم قائد رہبر اور استاد تھے اور انہوں نے ہمیشہ سامراج اور استحصالی طبقے کے ظلم جبر و ناانصافی کیخلاف جدوجہد کی ہے ۔