میڈیا ٹائون کے اے،بی،سی اور ڈی بلاکس میں اینٹی ڈینگی سپرے،نالوں کی صفائی، رہائشیوں کو اینٹی ڈینگی اور صفائی آگاہی مہم اور ڈینگی سے حفاظت کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) میئر راولپنڈی سردار نسیم اور رکن صوبائی اسمبلی پی پی 14راجہ محمد حنیف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے میڈیا ٹائون کے اے،بی،سی اور ڈی بلاکس میں اینٹی ڈینگی سپرے کیا اور نالوں کی صفائی کی، رہائشیوں کو اینٹی ڈینگی اور صفائی آگاہی مہم اور ڈینگی سے حفاظت کے اقدامات سے آگاہ کیا ،اس آپریشن میں محکمہ ہیلتھ اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزنے مشترکہ طور پر حصہ لیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے میڈیا ٹائون کے تمام بلاکس کے نالوں کی بھرپور طریقے سے صفائی کی تاکہ نالوں کی گندگی کے باعث ڈینگی لاروا پیدا نہ ہو سکے،اسی طرح محکمہ ہیلتھ نے تمام بلاکس میں اینٹی ڈینگی سپرے کیا ،جس پرمیڈیا ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر فاروق فیصل خان و دیگرعہدیداروں نے میڈیا ٹائون کے تمام رہائشیوں کی جانب سے راجہ محمد حنیف ایم پی اے پی پی 14 ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی رضوان شیر دل،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد،ڈپٹی مینیجر خالد نعیم، کا شکریہ ادا کیا ،جس پر راجہ حنیف نے کہا کہ میڈیا ٹائون سمیت تمام علاقوں سے ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے ہماری حکومت ہر ممکن تعاون کریگی،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، راولپنڈی کے جس علاقے سے بھی کوئی شکایت ہو گی اس کا ازالہ کرینگے،یاد رہے کہ میڈیا ٹائون میں ڈینگی لاروا سے کچھ افراد متاثر ہوئے تھے جس پر راجہ حنیف کو درخواست کی گئی تھی جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے میڈیا ٹائون میں نالوں کی صفائی اور ڈینگی سپرے کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :