ڈینگی مہم کو کامیاب بنانا ہماری اولین ترجیح ہی:ڈاکٹرشیخ عامر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شیخ عامر نے راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کی ۔اس اجلاس میں، ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عامر شہزاد ، اسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے فیصل احمدسمیٹ تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور گزشتہ ہفتے میں کی گئی ڈینگی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈینگی مہم کے حوالے سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے نمائندے نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میں واقع خالی پلاٹس کی صفائی کا عمل جاری ہے اور جلد ہی پلاٹس کلیئر کردیئے جائیں گے تاکہ ڈینگی کی افزائش کا خطرہ نہ ہو سکے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شیخ عامر نے کہاکہ عام شہریوں میں بھی انسد اد ڈینگی مہم کے متعلق آگاہی پیدا کی جائے اور گھروں کے اندر انسداد ڈینگی اقدامات پر بھر پور توجہ دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ تمام ادارے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں اور انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںاور اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔روزانہ کی بنا پرپارکس اور تفریح گاہوں میں فاکنگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :