وزیراعلیٰ بلوچستان کی مستونگ بم حملے کی شدید مذمت ،متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس

بیگناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانیوالے عناصر سخت سزا کے مستحق ہیں ،کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائیگا، نواب ثناء اللہ زہری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:07

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مستونگ بم حملے کی شدید مذمت ،متعدد افراد کے زخمی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ میں ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بم حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو شر پسندوں او ردہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے اور مستونگ شہر ونواحی علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر سخت سزا کے مستحق ہیں انہیں کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گااور عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے حکومتی عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ا نہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :