گورنر بلوچستان کا مستونگ بازار میں بم حملہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس

دہشت گرد ،شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمیں بحیثیت قوم اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، محمد خان اچکزئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:07

گورنر بلوچستان کا مستونگ بازار میں بم حملہ میں متعدد افراد کے زخمی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جمعرات کے روز مستونگ بازار میں بم حملہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمیں بحیثیت قوم اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی تہہ تک پہنچنے اور ہر قسم کی تخریب کاری میں ملوث عناصر کے قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور اور فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :