فن فائنل ایئر سول ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کی جانب سے فن فیسٹیول کا انعقاد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:07

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) قائد عوام انجنیئرنگ یونیورسٹی کالج لاڑکانہ میں فن فائنل ایئر سول ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کی جانب سے فن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں اور موسیقی کے مقابلے منعقد کرنے کے علاوہ اسٹالز بھی لگائے گئے جس میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سول ڈپارٹمنٹ نور حسن زرداری نے بتایا کہ سول ڈپارٹمنٹ کے طلبہ محنت کررہے ہیں جو قابل تعریف عمل ہے، ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے پروگرامز مستقبل میں بھی ترتیب دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر کالج کے طلبہ آرگنائیزر اختر باجکانی، مجتبیٰ حسن، بادشاہ گل، امجد، شرافت مہر اور دیگر نے مختلف مقابلوں میں حصہ لے کی کامیبابی حاصل کی۔