پاکستان مسلم لیگ (ن) لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس صدر حاجی ذوالفقار علی سہتو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر ایڈووکیٹ بابو سرفراز خان جتوئی، ضلع لاڑکانہ کے صدر سلیم اختر میرانی، شکارپور کے صدر ڈاکٹر بشیر بروہی، علی گوہر بھٹو، سرائی غلام رزاق کولاچی، کامریڈ شعبان جمالی، نثار ابڑو، آصف جتوئی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگ سندھ کے صدر ایڈووکیٹ بابو سرفراز خان جتوئی نے کہا کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، جلد سندھ کے تمام شہروں کا دورہ کرکے کنوینشن منعقد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :