برآمدات میںاضافہ سے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

سکھر۔19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ کا ٹی ڈی اے پی سکھر کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ برامدات میںاضافہ سے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ٹی ڈی اے پی اور ایوان صنعت و تجارت سکھر میں بااہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ صدر ایوان کی تجویز پر ایوان کے وفد نے سکھر رینجل آفس کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

سکھر ریجن سے برامدات بڑھانے اور نئی منڈیوں میںبرامدی مال کھپت کا جائیزہ لینے کیلئے تاجروں کو بیرون ملک بھجوایا جائیگا۔ایوان کے وفد میںجاگو ملک ، گردادو ادھونی ، اشوک کمار و دیگر شامل تھے، ٹی ڈی اے پی کی جانب سے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ بینظیر چاچڑ نے وفد کو کھجور اور چھوہارے کی برامد کے علاوہ غیر روایتی پراڈکٹس کی برامد اور نئی منڈیوں کا جائیز ہ لینے کیلئے ٹی ڈی اے پی کی جانب سے تجارتی گروپ بیرون ممالک بھجوانے کی پالیسی سے آگاہ کیا گیا، یاد رہے رعی اجناس کی نئی غیر ملکی منڈیوں تک رسائی ہونے سے مقامی محنت کشوںکو روزگار کے نئے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔