سکھر پولیس کی کاروائیاں ، دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

سکھر۔19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایات پر سکھرکے مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات ، گٹکا ، پان پراگ کے فروخت کنندگان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس زرائع کیمطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے اے سیکشن کی حدود میں حسینی روڈ کے علاقہ سے بابو نامی ایک فرد کو جبکہ نیو پنڈ کے علاقہ سے امان اللہ چوک سے پرویز نامی فرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس، پان پراگ، گٹکا، انڈین رجنی سمیت دیگر سامان برامد کیا ، ملزمان کے خلا فاے سیکشن اور نیو پنڈ تھانوں میںکیس داخل کیا گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹی کو شاباشی دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :