وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ناقص ویکسین لگنے کے باعث 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ پیش،وزیراعلی کا چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو معطل کرنے کا حکم،ذمہ داروں کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا ،ناقص ویکسنیشن کو استعمال میں لانے کے ذمہ داروں سے قانون کیمطابق پورا حساب لیا جائیگا:شہبازشریف

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ناقص ویکسین لگنے کے ..
لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گائوں رجانہ میں ناقص ویکسین لگنے کے باعث 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی-انکوائری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عیس محمدنے واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناقص ویکسین کے باعث 3بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک او ر بد ترین مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے -تجربہ کار ویکسینیٹر نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا-انہوںنے کہاکہ بدترین تساہل اور مجرمانہ کوتاہی کے باعث 3معصوم بچے اپنے پیاروں سے بچھڑ گئی-محکمہ صحت کی نگرانی او رمانیٹرنگ کا نظام بھی ناکام رہا-انہوںنے کہاکہ ناقص ویکسنیشن کو استعمال میں لانے کے ذمہ دار وں سے قانون کے مطابق پورا حساب لیا جائے گا-یہ افسوناک واقعہ دکھی انسانیت کی خدمت کے سفر پر طمانچے سے کم نہیں ہی- سسٹم کو فوری طو رپر ایکشن میں آنا چاہیے تھا -وزیراعلی نے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ تبادلہ کوئی سزا نہیں ہے - ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی -وزیراعلی نے سیکرٹری پراسیکیوشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ، یہ کمیٹی اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کیس کی نگرانی کرے گی اورذمہ داروں کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایاجائے گا- وزیراعلی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کیس کی نگرانی سیکرٹری پراسکیویشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلی نے صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے باقاعدہ دورے نہ کرنے پر انتظامی افسران پر برہمی کا اظہارکیا-انہوںنے کہاکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز صحت کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے دورے کریں اوراس ضمن میں کسی قسم کی سستی قابل قبول نہیں ہوگی- وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینشین ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن ،ویکسینیٹر اوروارڈ بوائے کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہی-صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ، مختار احمد بھرت ،چیف سیکرٹری ،ماہرین اور سیکرٹریز صحت کے علاوہ اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور قائمقام ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ویڈیولنک کے ذریعے ا جلاس میں شریک ہوئی-

متعلقہ عنوان :