وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دیوالی کی موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دیوالی کی موقع پر ہندو برادری کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی ترقی ، جمہوریت کی بحالی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے دی گئی قربانیاں اور جدوجہد قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیوالی کے اس خوشی کے موقع پر ہم ہندو برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ہم اس خوشی میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہندو برادری اور دیگر اقلیتوں کے تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی اقلیتی برادری کے نمائندوں کو حکومت اور دیگر انتظامی اداروں میں نمائندگی دے رکھی ہے اور ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :