گوجرخان ،لڑائی جھگڑے اور روڈ ایکسیڈ نٹ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد جا ں بحق ہو گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)لڑائی جھگڑے اور روڈ ایکسیڈ نٹ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد جا ں بحق ،آئی این پی کے مطابق پہلے وقوعہ میں اپنی باری پر رکشہ کھڑا کر نے پر تلخ کلامی نزعی حد تک بڑھ جانے کے نتیجہ میں جوانسال رکشہ ڈرائیور مو ت کے گھاٹ اتر گیا،یہ وقوعہ صندل روڈ پر پیش آیا جہاں اپنی باری پر رکشہ کھڑا کرنے پر بلال شاہ نامی رکشہ ڈرائیور کی دوسرے رکشہ ڈرائیور شاہد وغیرہ سے تلخی اور مار کُٹائی بڑ ھ جانے پر شاہد نے پسٹل سے فائر کر کے بلال شاہ کو شدید زخمی کردیا،جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مگر و ہ آپریشن کے دوران وہاںجاں بحق ہو گیا، متوفی کے لواحقین کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرخان میں طبی امداد اور بعد ازاں راولپنڈی ریفر کر نے میں تاخیر موت کا باعث بنی ،92کوملنے والی اطلاع کے مطابق وقوعہ کے ملزم نے گرفتاری پیش کر دی تاہم پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق و تردید نہیں کی،مقتول کی نماز جنازہ آج مندرہ کے علاقہ جھنگ موہری میں ادا کی جائیگی،ٹریفک حادثہ جی پی او چوک میں پیش آیا جسمیں انشورنس کارپوریشن کانائب قاصد 70 سالہ صادق حسین سکنہ مطو عہ مزدا کی زد میں آکر شدید زخمی ہو جانے کے بعد راولپنڈ ی میں علاج معالجہ کے دوران جا ں بحق ہو گیا ۔