اسلا م کی ترویج کا جتنا کا م اس دور حکو مت میں ہوا ہے اتنا ایم ایم اے دور میں نہیں ہوا ، حاجی حبیب الرحمن

خیبر پختو نخوا کی واحد حکو مت ہے جس نے صوبے کے تما م تعلیمی ادا رو ں میں قرآن مجید کی تعلیم کلاس او ل تا پنجم نا ظرہ قرآن مجید اور کلاس ششم سے با رہو ں جما عت تک تر جمہ کے سا تھ لا زمی قرار دے دیا ہے، صوبائی وزیر زکوا ة وعشر و مذہبی امور

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر زکوا ة وعشر و مذہبی امور حا جی حبیب الر حمن نے کہا ہے کہ اسلا م کی ترویج کا جتنا کا م اس دور حکو مت میں ہوا ہے اتنا ایم ایم اے دور میں نہیں ہوا خیبر پختو نخوا کی واحد حکو مت ہے جس نے خیبر پختو نخوا کے تما م تعلیمی ادا رو ں میں قرآن مجید کی تعلیم کلاس او ل تا پنجم نا ظرہ قرآن مجید اور کلاس ششم سے با رہو ں جما عت تک تر جمہ کے سا تھ لا زمی قرار دے دیا ہے ہما ری خیبر پختو نخوا میں پی ٹی آئی کے سا تھ مخلو ط حکو مت ہے۔

لیکن اس کے با وا جود جما عت اسلا می نے پو رے صو بے میں بلا تفریق تر قیا تی فنڈز فرا ہم کئے جہا ں جما عت اسلا می کا ممبر ہو یا نہ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرا ت کے روزپریس کلب ایبٹ آباد میں حلقہ پی کی44سے نو منتخب جما عت اسلا می کے زونل امیر قا ضی محمد ارشد اور مقا می امراء سے حلف اور حلف برادری تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جما عت اسلا می ایبٹ آباد عبد الرزاق عبا سی ۔

نو منتخب زونل امیر قاضی محمد ارشد۔محمدامجد خا ن اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔تقریب میں ان کے علا وہ صدر پریس کلب ایبٹ آباد شا ہد چو ہدری ،صدر اے یو جے ایبٹ آباد سردار نوید عا لم ،تا جر برادری ،وکلا ء اور جما عت اسلا می کے عہدیدارو ں اور کا رکن بھی کثیر تعداد میں مو جو د تھے۔صو با ئی وزیر زکوا ة و عشر حا جی حبیب الر حمن نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہم نے نو جوانو ں کو آگئے لا نا ہے اور ان کی کا میا بی کے لئے دن را ت محنت کر نی ہے۔

اور آج سے بھر پو ر مہم شروع کر دی ہے ہزارہ ڈویژن میںجما عت اسلا می کو مضبو ط بنا نے کے کئے دن را ت محنت کر نی ہے اور اپنی محنت سے ہزارہ ڈویژن کو جما عت اسلا می کا قلعہ بنا نا ہے اور2018کے جنر ل الیکشن میں جما عت اسلا می کو ایک اکثریتی پا رٹی بنا نا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختو نخوا میں سود پر پا بندی لگا ئی ،تعلیمی نظا م کو بہتر بنا یا،صحت ،جہیز فنڈز اور علا ج محا لجے کے فنڈز کو ڈبل کیا علا ج محا لجے کے لئے 1لا ک رو پے سے 5لا کھ رو پے تک کی گرا نٹ ایک ہفتہ میں دینا بھی اس حکو مت کا کا م ہے اور صو بے سے کر پشن جیسی لعنت کا خا تمہ بھی اس حکو مت کا کا ر نا مہ ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ عملی طور پر ہم نے اپنے آپ کو اچھا ثا بت کر نا ہے اور ہم نے ثا بت کر نا ہے کہ ہم جما عت اسلا می وا لے سچے ،دیا نتدار ،اما نت دا ر اور خد مت خلق کر نے وا لے لو گ ہیں ہم نے اپنا مشن جا ری رکھنا ہے اسلا م کی سر بلندی اور اسلا می نظا م کے نفاز کے لئے اپنی کو ششوں کو تیز کر نا ہے انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں اسلا می نظا م کا نفاز ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ نو منتخب لو گو ں پر جما عت اسلا می نے ایک بھا ری زمہ دا ری عا ئد کی ہے اللہ تعا لی ان کو یہ زمہ دا ری احسن طر یقے سے ادا کر نے کی تو فیق عطا کر ے

متعلقہ عنوان :