غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے مین بازار کی دکانوں کی چھتوں کے اوپر جوا کے اڈے کھل گئے پولیس صرف تھانوں تک محدود روزانہ ہزاروں روپے کی شرطیں لگتی ہیں

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے مین بازار کی دکانوں کی چھتوں کے اوپر جوا کے اڈے کھل گئے پولیس صرف تھانوں تک محدود روزانہ ہزاروں روپے کی شرطیں لگتی ہیں اور اب تک جوا کھیل کی لعنت میں مبتلا کئی آفراد ہزاروں روپے ہار گئے ہیں دوسری طرف بعض دکاندار بھی اپنی دکانوں کو کھلی چھوڑ کر جوا کھیل میں مصروف نظر آتے ہیں گاہک سامان لینے ان کی دکانوں میں اکر اوازیں لگاتے ہیں مگر جوا کھیل میں مصروف ان دکانداروں کے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ وہ اپنے گاہکوں کو سامان دے سکے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں جوا کھیل کا یہ دہندہ ایک عرصے سے چل رہا ہے اور پولیس کو سب کچھ پتہ ہونے کے باوجود ان آفراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے اب جوا کھیل کایہ دہندہ پورے علاقے میں پھیل گیا ہے اورایسے آفراد بھی ہیں جو صبح گھر سے نکالتے ہیں اور شام کو ہزاروں روپے ہار کر اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں اور ایک طرف جوا کھیل میں مصروف وہ لوگ جو جوا کھیل میں ہزاروں ہار جاتے ہیں تو دوسری طرف دن بھر اس کھیل کا تماشا دیکھنے والے پوار دن اپنا ٹائم ضائع کرتے ہیں اگر گاہکوچ پولیس نے ان افراد کے خلاف کارروائی نہ کی تو یہ وباء پورے علاقے میں پھیل جائے گی

متعلقہ عنوان :