سابق حکمران لوگوں کی جبیںکاٹ رہے تھے ہم ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے دکھائے ہیں، وزیر اعلی گلگت بلتستان

دس سے پندرہ سالوں سے التو ا کا شکار تعمیراتی منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہورہے ہیں

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:05

سابق حکمران لوگوں کی جبیںکاٹ رہے تھے ہم ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے دکھائے ..
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ سابق حکمران لوگوں کی جبیںکاٹ رہے تھے اور ہم ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے فتے کاٹ رہے ہیں دس سے پندرہ سالوں سے التو ا کا شکار تعمیراتی منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہورہے ہیں گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات اگلے سال جون میں کرائے جائینگے اور یہ الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے گلگت بلتستان میں نیب مکمل طور پر فعال ہے گلگت چترال روڈ کی تعمیر اگلے سال جون میں شروع ہوگی اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی شاہراہ قراقرم کی تعمیر پر ایک سو ارب روپے خرچ کے جارہے ہیں تاکہ خطے کے عوام کو آمد ورفت سے سلسلے میں مزید آسانی پیدا ہو غذر میں تھوئی اور سہلی ہرنگ پاور پراجیکٹ سے بجلی فراہمی سے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ تقریبا ختم ہوگی 2018تک غذر میں 22میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے یہ باتیں اپنے دور ہ غذر کے موقع پر گاہکوچ میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ غذر کی سرحدیں انٹرنیشنل بارڈرز سے مل رہی ہے جہاں پر پاک آرمی اور رینجرز کو تعینات کیا جائے گا اور نالہ جات میں جی بی سکاوٹس تعینات کر رہے ہیں تاکہ غذر جو پر امن علاقہ ہے یہاں کا پرامن ماحول کو برقرار رکھا جاسکے انھوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی سے عوام پریشان تھی36کروڑ کی لاگت سے گاہکوچ کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ اگلے سال یہ اہم پراجیکٹ مکمل ہوگا جس سے ڈسٹرکٹ ہیڈگاہکوچ میں پانی کا مسلہ ختم ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ ایفادمنصوبے کے تحت غذر میں اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیںاور غذر میں گزشتہ دو سو سالوں میں جتنی زمین آباد ہوئی ہے اتنی زمین آئندہ چند سالوں میں آباد ہوگی غذر میں ایک لاکھ کنال آراضی کو آباد کیا جائے گاوزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے سال غذر میں 1122کا قیام عمل میں لایا جائے گا دریائے کے کٹاو کی روکنے کے لئے ایک بیرونی ملک کے ڈونر سے بات ہوگئی ہے تاکہ غذر گلگت اور سکردو میں دریا کے کٹاو کو روکا جاسکے انھوں نے مزید کہا کہ غذر خودکشیوں کے خاتمہ کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں بغیر پوسٹ مارٹم کے اگر کوئی تدفین ہوئی تو اس کے زمہ دار ضلع کے ڈی سی اور ایس پی ہونگے اورضلع کے دونوں سربراہوں کے خلاف کارروائی ہوگی اس کے علاوہ خودکشیوں کے روک تھام کے لئے باقاعدہ سمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ چھشی ایک ایسا علاقہ جہاں کے عوام کو نہ بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی سڑک ہے ہم نے اس علاقے تک روڈ کی تعمیر کے لئے 24کروڑ روپے رکھے ہیں اور بہت جلد اس منصوبے کی تعمیر کاکام شروع ہوگا اور اس دور افتادہ علاقے کے لئے بجلی بھی فراہم کی جائے گی غذر میں دو سو گھرانوں پر مشتمل ہر گائوں کو مین روڈ سے ملانے کے لئے ارسی سی پل تعمیر کئے جائینگے گوپس سے یاسین اور ہندور تک روڈ کو میٹلنگ کیا جائے گا پھنڈر اسی میگاواٹ پاور پراجیکٹ کو بھی سی پیک میں شامل کیا گیا ہے ۔

۔