گلگت،روندو میں 5سکولوں کو اپ گریڈ کرینگے اور دریائے سندھ پر پانچ نئی پل بھی بنائینگے، سیکر یٹری داخلہ بلال میمن

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:05

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سیکر یٹری داخلہ بلال میمن نے تلو انٹر کالج کا افتتاح کردیا،روندو میں 5سکولوں کو اپ گریڈ کرینگے اور دریائے سندھ پر پانچ نئی پل بھی بنائینگے اے کلاس ڈسپنسریز میں بہت جلد سٹاف بھی تعینات کیا جائے گا۔اور اگلے سال کے اے ڈی پی کے لئے 20کلو میٹر روڈ رکھے گے یہ بات سیکریٹری داخلہ بلال میمن نے روندو میں تلو انٹر کالج کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ روندو کے آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں پر نیابت افس قائم کیا جائے گا اور تحصیلدار اور دیگر عملے کو تعینات کیا جائے گا اس موقع پر سینئر صحافی عا لم نور حیدر شیخ صادق پروفیسر علی شفاء سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور قرارداد پیش کی جس پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ روندو کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات کرینگے تاکہ علاقے میں عوامی مسائل حل ہو سکے۔

(جاری ہے)

تلو گنجی تلامک اورد یگر پلوں پر اگلے سال سے کام کا اغاز ہوگا۔جس سے عوام کو سفری سہولیات میسر ائینگی۔انھوں نے کہا کہ کالج کی بلڈنگ سٹاف کی تعیناتی سمیت ہاسٹل کے قیام کے لئے بہت جلد اقدامات کئے جائینگے۔جبکہ 10 بیڈ ہسپتال کے لئے ڈاکٹر بھی تعینات کئے جائینگے۔تعلیمی مسائل کے حل کے لئے 4مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول بنائے جائینگے جبکہ 2گرلز پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے مڈل سکول بنائے جائینگے۔

جبکہ علاقے میں اے کلاس ڈسپنسریز کے لئے تمام سٹاف بھی مہیا کیا جائے گا۔تقریب میں روندو سے تعلق رکھنے والے سینکٹروں افراد نے شرکت کیا تقریب سے سینئر صحافی عالم نور حیدر نے کہا کہ روندو کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری تعلیم کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اس علاقے پر توجہ دیا جس سے اس علاقے کی بنیادی عوامی مسائل حل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :