نواز لیگ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ، حافظ حفیظ الرحمن

حکومت نے اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:05

نواز لیگ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ، حافظ حفیظ الرحمن
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اشکومن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقے سے گزشتہ 40سالوں سے جو شخصیت کامیاب ہوتی رہی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود اس حلقے کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دیئے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا گیا۔

70سالوں سے اس علاقے کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ہماری جماعت روایتی سیاسی جماعت نہیں جو جھوٹے اعلانات اور عوام کی جیب کاٹنے میں گرم ہو۔ ہماری جماعت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے 1998ء سے زیر التواء منصوبے بھی اپنے مختصر دور میں مکمل کرائے ہیں۔ حکومت نے اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے بدقسمتی سے ماضی میں علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت نے پالیسی بنائی ہے کہ تمام لکڑی کے پلوں کو آر سی سی پلوں سے مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ نواز شریف پل 22 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومیت،مذہب کے نام پر علاقے میں تفریق پھیلانے والے گلگت بلتستان کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے امیت کو نیابت بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ دور دراز علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کو خصوصی پیکیج دیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اشکومن 10 بیڈ ہسپتال کو20بیڈ بنانے کا بھی اعلان کیا۔ بعدازایں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شیر قلعہ میں 10بیڈ ہسپتال کا سند بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت ایسے اعلانات نہیں کرتی جن کو عملی جامعہ نہیں پہنایاجاسکے۔

گلگت بلتستان میں ترقی کے پہیے کو تیز کردیا گیا ہے۔ چند لوگ ترقیاتی منصوبوں کے فیتے کاٹنے پر ہم پر تنقید کررہے ہیںہم نے ان کی طرح پانچ سال عوام کے جیب نہیں کاٹے۔ شیر قلعہ کے تمام مسائل کو بتدریج حل کئے جائیں گے۔ شیر قلعہ آر سی سی پل دسمبر تک مکمل کیاجائے گا تعمیر و ترقی کے ویژن کو عملی جامعہ پہنایا جارہاہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :