غذرکے عوام نے امن وامان برقرار رکھنے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

حکومت پرعزم ہے اداروں کے مابین کوآرڈینشن کو مضبوط بنایا جائے اداروں کے مابین بہتری کوآرڈینشن سے عوامی مسائل بروقت حل ہوں گے وفاقی حکومت سے بارڈر ایریاز پر پاک فوج، رینجرز اورجی بی سکائوٹس کی تعیناتی کی منظوری مل چکی ہے۔22 ارب کی خطیر لاگت سے غذر ایکسپریس وے کا کام آئندہ سال جون سے قبل شروع کیاجائے گا۔ غذر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے پاور پروجیکٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔10میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے غذر میں بجلی کا بحران 15 سالوں کیلئے حل ہوجائے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:05

غذرکے عوام نے امن وامان برقرار رکھنے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گاہکوچ میں سرکاری محکموں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذرکے عوام نے امن وامان برقرار رکھنے میں ہمیشہ سے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے غذر کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے اداروں کے مابین کوآرڈینشن کو مضبوط بنایا جائے اداروں کے مابین بہتری کوآرڈینشن سے عوامی مسائل بروقت حل ہوں گے۔

علاقے کی ترقی کو ہرممکن یقینی بنایا جائے انٹرنیشنل بارڈر کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی تھی جس کو مدنظررکھتے ہوئے وفاقی حکومت سے بارڈر ایریاز پر پاک فوج، رینجرز اورجی بی سکائوٹس کی تعیناتی کی منظوری مل چکی ہے۔22 ارب کی خطیر لاگت سے غذر ایکسپریس وے کا کام آئندہ سال جون سے قبل شروع کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

غذر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے پاور پروجیکٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

10میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے غذر میں بجلی کا بحران 15 سالوں کیلئے حل ہوجائے گا۔ کروڑوں روپوں کے مفاد عامہ کے منصوبے تکمیل ہونے کے باوجود ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے غیرفعال ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو فعال بنانے کیلئے سپیشل پے سکیل پر ملازمین کی بھرتیاں میں عمل میں لائی جائیں گی جس کیلئے محکمہ تعلیم، صحت اور برقیات کو ہدایت کی ہے کہ 30نومبر تک غیرفعال منصوبوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے پیش کیاجائے۔

صوبائی حکومت نے لائیو سٹاک موبائل ڈسپنسریاں خرید رہی ہے جو تمام اضلاع کو فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پھنڈر میں فوری طور پر اخوت کے دفتر کے قیام کے احکامات بھی جاری کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہدایت کی ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس منعقد کئے جائیں اداروں سے متعلق عوام کی رائے کو مثبت بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم اور ہر ادارہ اپنا سوشل میڈیا پیج بنائے۔

اداروں پر عوام کااعتماد بحال ہوناچاہئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ غیرت کے نام پر قتل قانون اور مذہب کے روح سے سنگین جرم ہے جو بھی مشکوک اموات ہوں ان کا پوسٹ مارٹم لازمی کرایا جائے کوتاہی برتنے پر متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعدازایں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے امن کمیٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن کمیٹی کا کردار غذر میں امن و امان برقرار رکھنے میں قابل تحسین رہا ہے ۔

گلگت ہیڈکوارٹر ہے جس کے اثرات تمام صوبے پر مرتب ہوتے ہیں گلگت میں حکومتی اقدامات کی وجہ سے مثالی امن قائم ہوا ہے جس کے مثبت اثرات تمام اضلاع میں نمایاں نظر آرہے ہیں۔ پولیس فورس کوجدید آلات فراہم کئے گئے ہیں گلگت میں مختصر مدت میں سیف سٹی پروجیکٹ قائم کیا گیا ہے آئندہ چارماہ میں غذر میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

سپیشل پروٹیکشن یونٹ 700جوانوں پر مشتمل قائم کیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے غذر میں ویسٹ مینجمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس حوالے سے عوام کا بھرپور تعاون درکار ہوگا۔ غذر میں میگا منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جس سے عوام کی معیار زندگی میں بہتری آئی ہے غذر کا مستقبل روشن ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ غذر کے عوام کو بھی بہترطبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صحت حفاظت کارڈ کا اجراء کیا جائے گا اور ڈائیلسسز کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ بعدازایں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گاہکوچ میں انٹر گرلز کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے انٹر گرلز کالج کے طالبات کو بس کی فراہمی اور گرلز ہاسٹل کی جلد تعمیر کے احکامات جاری کئے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت کی ہے کہ تمام پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کیا جائے جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گرلز انٹر کالج کے کلاسوں کا بھی معائنہ کیا اور طالبات سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

متعلقہ عنوان :