گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فوٹو گرافی و جرنلزم سے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:05

فیصل آباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ذرائع ابلاغ (Mass Communcation) اور مشہور کیمرہ ساز کمپنی نیکون (Nikon)کے باہمی تعاون سے فوٹو گرافی و جرنلزم سے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈین آرٹ و سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مغیث احمد نے کی، انچارج شعبہ ذرائع ابلاغ مس سلمیٰ عنبر نے نے بھی تربیتی ورکشاپ کے فوائد و مقاصد کے بارے میں اپنے خیالات اظہار کیا، اس ورکشاپ میں معروف فوٹو جرنلسٹ آغا رضوان علی نے طلبہ و طالبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاثر فوٹوگرافی کے ذریعے اجاگر کیا جاسکتا ہے مغرب کے مسائل ہم سے کہیں زیادہ ہیں جبکہ مثبت فوٹو جرنلزم (Photo Journalism)نے دنیابھر میں مغرب کا تاثر ایک امن پسند اور مہذب دنیا کے طور پر پیش کیا ہے اس مو قع پر نیکون (Nikon)کمپنی کے نمائندہ سید قطب زبیر اور ٹیکنیکل ایڈوائز عدنان نذیر نے بھی موضوع کے حوالے سے اپنے تجربے و مفید معلومات کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا، ورکشاپ کے آخر میں ڈین سوشل سائنسز نے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔