Live Updates

عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید گم نام پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:05

عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید گم نام پاکستانی ڈرائیور کو انصاف ..
اسلام اباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید گم نام پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر عمران خان نے مفصل مضمون تحریرکرلیا۔ مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ عقوبت خانے میں قید پاکستانی کا نام احمد ربانی ہے جس کا تعلق کراچی سے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ٹیکسی ڈرائیور ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ احمد ربانی کی حالت زار پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :