ڈپٹی کمشنر کا واٹرپیوری فکیشن پلانٹس کامعائنہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:03

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ نے گز شتہ روز واٹر پیو ری فکیشن پلانٹس کا معا ئنہ کر تے ہوئے موقع پر خود پا نی پیا اور اپنے عملے کو بھی پلا یا تا کہ پانی کا معیا ر چیک کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ زیر ز مین پا نی میں آر سینک کی مقدار خطر نا ک حد تک بڑ ھ چکی ہے جس کے با عث ہیپا ٹا ئٹس جیسی خطرنا ک بیما ریا ں پھیل رہی ہے ۔اس صو ر تحال کے پیش نظر جدید تر ین پلا نٹس لگا ئے گئے ہیں ۔1 ما ہ کے اندر ضلع کے تما م پلانٹس پر صاف پانی کی فر اہمی شروع ہو جا ئے گی ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ نے بعدازا ں واٹر پیوری فیکیشن پلا نٹس کی مشینر ی بھی چیک کی ۔