ریجنل ٹیکس آفس ملتان(آرٹی او)کے 9 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:03

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ریجنل ٹیکس آفس ملتان(آرٹی او)کے 9 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ اینڈ کلیکشن رینج ملتان سے ایڈیشنل کمشنر سید بہادر علی کو آڈٹ رینج کوآپریٹ زون ملتان ،ایڈیشنل کمشنر محمد سلطان کو ان لینڈ ریونیو رینج ۔IIاورایڈیشنل چارج آف ودہولڈنگ ٹیکس اینڈ ان لینڈ ریونیو خانیوال ،ایڈیشنل کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس ملتان عابدرسول خان کو انفورسمنٹ اینڈ کلیکشن زون ،ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو رینج ۔

IIسید ارسلان قدوس بخاری کو ودہولڈنگ ٹیکسز رینج ملتان اینڈ ایڈیشنل چارج آف ودہولڈنگ ٹیکس رینج ڈیرہ غازی خان ،ان لینڈ ریونیوآفیسر توحید رازق خان ودہولڈنگ یونٹ ڈی جی خان سے ود ہولڈنگ یونٹ ۔

(جاری ہے)

IIIملتان،ان لینڈ ریونیوآفیسرعبدالرئوف بزدار کو ٹی ایف سی ملتان سے ودہولڈنگ یونٹ لیہ اینڈ ایڈیشنل چارج آف ان لینڈ ریونیو یونٹ اینڈ ٹی ایف سی لیہ،ان لینڈ ریونیوآفیسرمحمد عالم جہانگیرکو ودہولڈنگ لیہ سے ودہولڈنگ یونٹ ڈی جی خان اینڈ ایڈیشنل چارج آف ان لینڈ ریونیو اینڈ ٹی ایف سی ڈی جی خان اور ودہولڈنگ یونٹ اینڈ ٹی ایف سی راجن پورجبکہ آئی آئی آر محمد شفیق اور ضیاء احمد کو سی آئی آرکوآپریٹ زون ملتان سے سی آئی آر ملتان زون کی ڈسپوزل پر بھیج دیاگیا ہے۔