4افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:03

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے 4افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی منیجر ڈی اینڈ آئی/ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو محمد سرور کو خالی آسامی پر ڈپٹی منیجر مارکیٹنگ اینڈ ٹیرف میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان، ایس ڈی او میپنگ پلاننگ ڈائریکٹوریٹ مسعود احمد قریشی کو خالی آسامی پر ایس ڈی او کنسٹرکشن سیکنڈسب ڈویژن، اسسٹنٹ منیجر ٹیکنیکل پروٹیکشن جی ایس او ساہیوال محمد شہزاد اشرف کو ایس ڈی او پی اینڈ آئی میپکو سب ڈویژن بہاولپور اور ایڈیشنل ایس ڈی او میپکو132KVگرڈاسٹیشن ملتان محمد شفیع کو قائمقام اسسٹنٹ منیجر مینٹی نینس میپکو سب ڈویژن ملتان تعینات کیاہے ۔