ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور چائلڈ پروٹیکشن کے زیراہتمام صفائی آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:02

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی, چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو ( ہوم ڈیپارٹمنٹ) اور ہیلپرزکونسل کے اشتراک سے’’صفائی وآگاہی"مہم کے حوالے سے چائلڈپروٹیکشن آفس میں منعقدہ واک کے دوران خطاب کرتے ھوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سی پی اینڈ ڈبلیو بی ملک سمیع, ایگزیکٹو آفیسر ایم ڈبلیو ایم سی فریحہ ھاشمی نے کہا کہ اپنے شہر, کالونیوں، گلیوں محلوں کو صاف ستھرا, گندگی سے پاک صحت مند ماحول کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںہمارا فرض ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اور گندگی وکوڑاکرکٹ مخصوص کوڑا دان تک پہنچائیں اور ملتان ویسٹ منیجمنٹ کیساتھ تعاون کریں واک میں ,کمیونیکیشن آفیسر کرن خان ،ہیلپرز کونسل کی رہنما، وسماجی شخصیت صائمہ علی, غضنفر ملک, کلب عابد خان, چاحلڈپروٹیکشن آفیسرز سید اعجاز شاہ، راؤ نویدمختیار،نویداحمد ، مس لیزاتبسم، نیرہ نور, عدنان، راناعرفان ودیگرشریک تھے واک کے دوران شالیمار کالونی کے رہائشی شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :